معزز جج صاحبان کی سکیورٹی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:علیم بیگ چغتائی

17 اپریل 2018

لاہور (پ ر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن علیم بیگ چغتائی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر دو بار فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو دبائو میں لانے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ ان کے گھر پر فائرنگ لاقانونیت کا شرمناک مظاہرہ ہے۔ اس طرح کے شرمناک ہتھکنڈوں سے معزز جج حضرات کوان کی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ معزز جج صاحبان کی سکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کرنا ضروری ہے۔