قانون کی عملداری کیلئے وکلا اعلی عدلیہ کا ہراول دستہ ہیں:اشرف عاصمی
لاہور (پ ر) وکلاء قانون کی عملداری کے لیے اعلیٰ عدلیہ کا ہراول دستہ ہیں۔ ججوں کو ہراساں کرکے من پسند فیصلے لینے ولاد دور گزر چکا۔ اِن خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے علمبردار تحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے چیئرمین صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے فاضل جج جناب جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کے حوالے سے ایک احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔