مولانا محمدسالم کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی:علما کرام

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمان ثانی، لاہور کے نائب امیر پیرمیاں رضوان نفیس، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا ضیاالحسن شاہ،قاری جمیل الرحمان اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالدمحمود،قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار نے مولانا قاسم نانوتوی کے پڑپوتے، دارالعلوم دیوبند کے مہتمم قاری طیب قاسمی کے صاحبزادے اور جانشین اور اس وقت دارالعلوم دیوبند کے حلقہ میں سب سے ممتاز مولانا سالم قاسمی کی وفات پر تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا سالم قاسمی کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیامرحوم تدریس ودعوت کے ساتھ ساتھ شیخ وقت بھی تھے۔ مرحوم مولانا تھانوی کے آخری شاگرد تھے۔۔علماء نے کہا کہ مولانا سالم قاسمی نے تمام زندگی درس وتدریس اور اسلام کی اشاعت کے لیے گزاری، ان کی وفات سے عالم اسلام ایک جیدعالم دین اور علم و عمل کے پیکر سے محروم ہوگیا۔انکی وفات سے علمی حلقوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا۔