2 سال سے جاری چیئرمین یوسی سائووال کی عدالتی جنگ کا فیصلہ

17 اپریل 2018

دھریالہ جالپ(نامہ نگار)یونین کونسل سائووال کے بلدیاتی انتخابات میں بلال گوندل اور عبدالغفور چوہدری کا مقابلہ ہوا جسمیں اس وقت بلال گوندل کو فاتح قرار دیا گیا اور انکے بطور چیئرمین حلف لینے کو عبدالغفور چوہدری نے عدالت اور الیکشن کمشن میں چیلنج کیا تھا جسکا باقاعدہ فیصلہ دو سال کی عدالتی جنگ کے بعد عبدالغفور کے حق میں ہو گیا۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عبدالغفور چوہدری چیئرمین یونین کونسل سائووال کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اب مولوی عبدالغفور چیئرمین یونین کونسل سائووال ہوں گے۔