پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خان پور کے خلاف تحقیقات شروع

17 اپریل 2018

فیروزوالہ(نامہ نگار)محکمہ تعلیم ضلع شیخوپورہ نے گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول خانپورکے پرنسپل افتخار سیال کے خلاف مس کنڈیکٹ اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال وغیرہ کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کے لیے گورنمنٹ لیاقت میموریل اینڈ ٹیکنیکل ہائی سکول کے پرنسپل ساجد کوانکوائری آفیسر نامزدکیا ہے یہ نامزدگی صدرٹیچریونین شفیق الرحمان شاہ کی درخواست پرتحقیقات کی خاطر کی گئی ہے تاہم پرنسپل افتخار سیال نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی ہے۔