حکمرانوں اور حواریوں نے ملک کو بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا: شنیلاروت

17 اپریل 2018

لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی شنیلا روت نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں اور انکے حواریوں نے ملک کو تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں دیا اور اب یہ نگران حکومت کے معاملے پر بھی پیپلزپارٹی والوں سے مک مکائو کر کے اپنی مر ضی کی حکومت لانا چاہتے ہیں مگر ہم انکی کسی منصوبے کو کامیاب نہیں دیں گے کیوںکہ ایک شفاف اور آزاد خود مختارنگران حکومت ہی ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنا سکتی ہے ۔ حکمران دو سالوں سے دعوے کر رہے ہیں کہ ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر دی ہے مگر آج بھی ہونیوالی بدترین لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کے تمام دعوئوں کا پول کھول کر انکو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا۔