جج کے گھر پر فائرنگ کا الزام مسلم لیگ ن پر لگانا بھونڈا اقدام ہے: خالد جوئیہ

17 اپریل 2018

کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرفائرنگ کی مسلم لیگ ن شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے سیاسی مخالفین کا مسلم لیگ ن پر الزام لگانا ایک بھونڈا اقدام ہے مسلم لیگ ن کبھی سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ ایسا اقدام کرے گی شیخ رشید ،عمران خان جھوٹے انسان ہیں وہ گزشتہ پانچ سال سے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستانی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیںجھوٹے الزامات سے پاکستان مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں پڑے گا تین ماہ بعد جنرل الیکشن میں عوامی میدان لگے گا اس میدان سچ اور جھوٹ سامنے آ جائے گا قائد نواز شریف ملک کے سب سے بڑے اور مقبول ترین سیاست دان ہیںانکو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔