سینٹ الیکشن میں متحدہ کارکنوں کے بکنے کے ذمہ دار فاروق ستار ہیں: ر ئو ف صدیقی
کراچی (آئی این پی ) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ر ئو ف صدیقی نے کہا ہے کہ اپنی شادی میں واحد رکاوٹ میں خود تھا، میری اہلیہ بہنوں کی پسند ہے ،کم از کم اب میرایہ احساس کمتری ختم ہوگیا ہے کہ شادی نہیں ہوئی،سینٹ الیکشن میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی بکے، اس کا ذمہ دار میں فاروق ستار کو سمجھتا ہوں۔ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اپنی تاخیر سے شادی، پیش آنے والی رکاوٹوں اور ایم کیو ایم پاکستان کے حالیہ تنظیمی بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ر ئو ف صدیقی نے بتایا کہ وہ 1991 میں بھی شادی کرنے جارہے تھے اور تمام تیاریاں تقریبا مکمل ہوگئی تھی، لیکن پھر کراچی میں آپریشن ہوا، قتل و غارت گری ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے پھر پلٹ کر شادی کی طرف نہیں دیکھا۔انٹرویو کے دوران رئوف صدیقی نے اپنے گھنے اور کالے بالوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی چیز کا خیال نہیں کیا، ان کے بال قدرتی طور پر ایسے ہی ہیں، لیکن وہ ناریل کا تیل ضرور لگاتے ہیں۔دوران انٹرویو ر ئو ف صدیقی نے پارٹی بحران پر بھی بات چیت کی اور کہا ایم کیو ایم ایک فلاسفی کے ساتھ میدان میں ہے، جو مڈل اور لوئر مڈل کلاس کی جماعت ہے۔