ٹرک کی ٹکر لگنے سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی

17 اپریل 2018

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سہالہ کے علاقے میں ٹرک کی ٹکر لگنے سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا پولیس کواشرف مسیح نے بتایا کہ ہائی وے پر ٹرک نمبرLES - 9612 جسے نامعلوم ڈرائیور چلارہا تھا نے موٹر سائیکل پر سوار وقاص مسیح اور محسن کو ٹکر ماردی جس سے وقاص مسیح جاں بحق ہوگیا جبکہ محسن شدید زخمی ہے ڈرائیور فرار ہوگیا۔