مرضی کے فیصلوں کیلئے عدلیہ کو ہراساں کرنا بڑی دہشتگردی ہے:اشرف آصف جلالی

17 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے قائدین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا اپنی مرضی کے فیصلے کروانے کے لئے عدلیہ کو ہراساں کرنا بہت بڑی دہشتگردی ہے۔ عدلیہ کودباؤ میں لانا ملک میں جنگل کا قانون لانے کے مترادف ہے ،سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر فائرنگ عدلیہ کے خلاف گہری سازش ہے ۔پاکستان کے مقتدر اداروں کے خلاف گالی اور گولی کی زبان بولنے والے ملکی سالمیت پر حملہ آور ہیں ۔انہوں نے افغان فوج کے کرم ایجنسی میں بزدلانہ حملہ کرنے اور دوفوجی جوانوںکو شہید کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہم پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔