پروین سرور کی زیر قیادت غازی روڈ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

17 اپریل 2018

لاہور( لیڈی رپورٹر )وائس چیئر پر سن سرور فائونڈیشن پروین سرور کی زیر نگرانی غازی روڈ پرفری میڈ یکل کیمپ میں1ہزارسے زائد مر یضوں کامفت چیک اپ اور ادویات فری دی گئیں ۔کیمپ میں 6سے زائد خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد مر یضوں کا ڈاکٹر سیمی بخاری سمیت دیگر ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ کیا گیا ۔ وائس چیئر پر سن سرور فائونڈیشن مسز پروین سرورنے کہا کہ فری میڈ یکل کیمپ میں آنیوالے مر یضوں کی اکثر یت گندہ پانی پینے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں بدقسمتی سے وہ حکومتی ادارے جن کا کام عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے وہ مکمل طور پر فلاپ ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرور فائونڈیشن نے حلقے کے مسائل کو دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہر اتوار کو ا س حلقے کے مختلف علاقوں میں فری میڈ یکل کیمپ لگائیں گے۔