این ای بی امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

17 اپریل 2018

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پی ایم اینڈ ڈی سی نے این ای بی امتحان برائے 2018 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیاہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے پی ایم ڈی سی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سارے سال کا این ای بی امتحان کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ تا کہ غیرملکی گریجویٹس کے قیمتی وقت کی بچت ہو سکے ۔پی ایم اینڈڈی سی NEB امتحان کا انعقاد نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(NUMS) کی زیرنگرانی کیاجائے گا۔شیڈول کی تفصیلات کے مطابق ،میڈیکل اینڈ ڈینٹل گریجویٹس کیلئے کلینکل مضامین پرمشتمل پہلے امتحان برائے 2018 کے سٹیپ ٹو کاانعقاد13 مئی کو ہو گا۔ اسی طرح سٹیپ تھری کاانعقاد 30 جون،یکم جولائی،7 اور8 جولائی 2018 کو کیاجائے گا ۔ جوکہ OSCE/VIVA امتحان پر مشتمل ہوگا۔اس بات کا تذکرہ انتہائی اہم ہے کہ فارن میڈیکل گریجویٹس کیلئے رجسٹریشن امتحان(سٹیپ ون)کا انعقادنیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(NUMS) کے تعاون سے اسلام آباد پاک چائنا فرینڈشپ سینٹراورآرمی میڈیکل کالج روالپنڈی میں کیاگیاجس میں کل 3128 طلبہ نے شرکت کی۔