پی ٹی آئی دھرنا کیس: جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور

17 اپریل 2018

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی دھرنا کیس میں جہانگیر ترین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر لی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 2014ء میں دیئے گئے دھرنے کے حوالے سے قائم مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت کے روبرو جہانگیر ترین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل جہانگیرترین کیخلاف جھوٹی اورمن گھڑت ایف آئی آردرج کی گئی ہے وہ کسی کارروائی میں ملوث نہیں رہے ،وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس میں نامزد کیے گئے دیگرملزموں کی ضمانت منظور ہوچکی ہے ،اس لیے عدالت جہانگیرترین کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے، عدالت نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد جہانگیر ترین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر لی۔