نانبائی ایسوسی ایشن کا بل ڈبل آنے پر سوئی گیس آفس،پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

17 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے گیس کے بل ڈبل آنے پر پہلے سوئی گیس آفس بعد میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ملک سلیم اور شفیق قریشی کر رہے تھے نان بائیوں نے کہا کہ قطر سے ایل این جی اگر نان بائیوں کے25 ہزار کے بل60 سے70 ہزار بھیج کرکامیاب بنانی ہے تو پھر حکومت سستی روٹی بھی باہر سے منگوا لے نان بائی اس صورتحال میں روٹی ، نان کی پرانی قیمتیں برقرار نہیں رکھ سکیں گے راولپنڈی کے آٹھ ہزار نان بائی اس ظلم کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں کل اپنی پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔