مس کنڈکٹ کا الزام‘ چیئرمین نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کاشف ممتاز گوندل کو معطل کردیا
اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کاشف ممتاز گوندل کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے کاشف ممتاز کو مس کنڈکٹ کے الزام پر تین ماہ کے لیے معطل کیا ہے اور اس کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ یاد رہے ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاؤالدین محمد رمضان نے نیب افسر کاشف ممتاز کے خلاف دھوکہ دہی ، فراڈ کے الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد رمضان نے مدعی محمد ارشد کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا۔ ملزمان نے دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ اور فراڈ کے ذریعے شہری سے 14 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔