کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی ،دو ہزار118 گرفتار

17 اپریل 2018

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آبادٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کے دوران دو ہزار118 پکڑ لئے جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے57 ہزار دو افراد کو بھی روک لیا خصوصی سکواڈنے والدین سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں کم عمر بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدنے بتایا کہ آئی جی پی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں اس کیساتھ ساتھ مختلف کالجوں اور یونیورسیٹیوں میں ورکشاپ اور سیمینارمنعقد کر کے طلبا و طالبات کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں ہمارا مقصد محفوظ سفر کے ساتھ قیمتی انسانی جانیں بچانا ہے۔