اسلام آباد جرائم، عیاشی کا گڑھ بن گیا: ہائیکورٹ، آئی جی آج طلب

17 اپریل 2018

اسلام آباد (اے این این) ہائی کورٹ نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو آج طلب کرلیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کوہسار کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔