سی بی سکو لو ں کو دیگر سکو لو ں میں ضم کرکے فیسو ں میں چھ سے آٹھ فیصد اضا فہ باعث تشویش ہے

17 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو لز منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرا ر احمد خا ن نے کہا ہے کہ کینٹ بو ر ڈز کی انتظا میہ نے سپریم کو ر ٹ آف پاکستان کی ہدا یا ت کے بر عکس نئے تعلیمی ادا رے بنا نے کے بجا ئے پرا نے ا وردور درا ز کے دیگر سکو لو ں میں ضم کر نے کے سا تھ سا تھ فیسو ں میں چھ سے آٹھ فیصد اضا فے کا اعلا ن کر دیا ہے ،جو سپریم کو ر ٹ آف پاکستان کے فیصلے کی سر اسر خلا ف ور زی ہے دونوں بورڈ کے سی ای او ، توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیںاس لئے سپریم کو ر ٹ آف پاکستان اس معا ملے پر سو مو ٹو ایکشن لے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انھو ں نے انعم ڈگری کا لج راولپنڈی کینٹ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر دونو ں کینٹ کے نا ئب صدور را جہ عر فا ن امتیا ز ،ملک منیر کو بھی مدعوکیا گیاجبکہ ممبران کینٹ بورڈ محمد عثمان، ارشد علی اور ایس ایچ اے تھا نہ ریس کو ر س ندیم ظفر بھی مو جو د تھے۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے کینٹ و چک لا لہ کے صدر امجد زیب ،را جہ وسیم سیفی ،محمد نعیم ،پرو فیسر محمو د اعجا ز بٹ ،نوید احمد ،و دیگر نے بھی خطا ب کیا ،مقررین کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلا غ سے معلو م ہوا ہے کہ کینٹ بو ر ڈ کی انتظا میہ اپنے سی بی سکو لو ں کو دیگر سکو لو ں میں ضم کر رہی ہے ،جس کی وجہ سے والدین اور زیر تعلیم ہزا رو ں بچو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،دوسری جا نب فیسو ں میں بھی اضا فہ کیا جا رہا ہے ،انھو ں نے مزید کہا ہے کہ دوسری جا نب سپریم کو ر ٹ آف پاکستان نے نجی تعلیمی ادا رو ں کی بھی منتقلی کی ہدا یا ت جا ری کیں ہو ئی ہیں ،اس لئے اب کینٹ بو ر ڈز کی حدود میں عجیب افرا تفری پھیل گئی ہے ،انھو ں نے مطا لبہ کیا ہے کہ چو نکہ کینٹ بو ر ڈز انتظا میہ اپنی حدود میں آبا دی کے لحا ظ سے تعلیمی سہو لیا ت فرا ہم کر نے میں بری طر ح نا کا م ہے اسلئے سپریم کو ر ٹ آف پاکستان نجی تعلیمی ادا رو ں کو کینٹ بو ر ڈز کی حدود میں کا م کر نے کی اجا زت دے تا کہ نجی تعلیمی ادا رے فروغ تعلیم میں اپنا کر دا ر ادا کر تے رہیں ۔