الیکشن کمشن نے گوجرانوالہ ، سرگودھا کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مستردکردئیے

17 اپریل 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) الیکشن کمیشن نے ضلع گوجرانوالہ ، میانوالی ، سرگودھا، حافظ آباد، خوشاب، اور بھکر کی حلقہ بندیوں کے اعترضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، ضلع گوجرانوالہ اور سرگودھا کے قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کر دیئے گئے ، ضلع میانوالی میں قانون گو موسی خیل کے پٹوار سرکل ابا خیل،سلطان والا شرقی،اور چھدرو کو این اے 95سے نکال کر 96 میں شامل کر دیا، ضلع خوشاب کی تحصیل قائد آباد کے چک 22 کو ماسوائے او کھلی محلہ کے این اے 93 سے نکال کر 94 میں شامل کر دیا،ضلع گوجرانوالہ میں قانون گو حلقہ قلعہ دیدار سنگھ سے چک اگھو اور مان والا پٹوارسرکل کو پی پی 63 سے نکال کر 62 میں شامل کر دیا ، ضلع حافظ آباد میں پٹوار سرکل مرادیاں اور مانگٹ کو پی پی 70 سے نکال کر پی پی 69 میں شامل کر دیا ،جبکہ پٹوار سرکل وچھوکی اور کوٹ حسن خان کو پی پی 69 سے نکال کر پی پی 70 میں شامل کر دیا گیا۔ ضلع چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کے حلقوں کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو ( آج) منگل کو سنایا جائیگا۔