باشعور عوام مسلم لیگ ن کے کھوکھلے نعروں میںنہیں آئیں گے،انعام الحق راجہ

17 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی دبئی کے رہنما انعام الحق راجہ نے کہا ہے کہ میاں برادران کا سیاسی شو ختم ہو چکا ہے اقتدار کے مزے لوٹنے والے حکومتی چھتری کے ہٹتے ہی اپنی اڑان بھرجائیں گے مسلم لیگ ن کی قیادت کبھی بھی سیاسی جدو جہد نہیں کر سکتی نہ ہی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا ان میں دم خم ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے ،انعام الحق راجہ کا کہنا تھا کہ تیسری بار نااہل ہونے والے نواز شریف کو اب قوم کی جان چھوڑ دینی چاہئے 35 سال تک اقتدار سے چمٹے رہنے کے باوجود اب بھی میاں بردران کہتے ہیں کہ اب کی بار اقتدار ملا تو عوام کی تقدیر بدل دیں گے کوئی ان سے پوچھے کہ چار دہائیوں سے عوام نے جتنا موقع شریف برادران کو دیا اتنا پاکستانی تاریخ میں کسی اور سیاسی جماعت کو کبھی بھی نہ مل سکا اگر ان کے دل میں عوام کی کوئی ہمدردی ہوتی تو عوام کو ریلیف مل جاتا اب ان کے کھوکھلے نعروں میں باشعور عوام کبھی بھی نہیں آئے گی اب آئندہ عام انتخابات میں عوام بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور پی پی پی اقتدار میں آکر عوامی مسائل حل کرے گی