چوہدری نثار لیگی کارکنوں اور عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،راجہ الطاف قادر

17 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) یوسی 91 گرجا کے چیئرمین راجہ الطاف قادر اور وائس چیئرمین ملک محمد نعیم نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما اور قومی سیاست کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اور سیاسی بصیرت، حب الوطنی، جرأت و استقامت ان کا طرۂ امتیاز ہیںہ وہ اپنے حلقۂ انتخاب کے مسلم لیگی کارکنوں اور عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ جو ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان عوام کے اجتماعی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کے ریکارڈ کاموں کی وجہ سے ماضی کی طرح آئندہ بھی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب اور سرخرو ہوں گے۔