ماتحت عدلیہ کے رولز نہ ہونے کیخلاف درخواستیں، ہائیکورٹس سے وضاحت طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ماتحت عدلیہ کے رولز نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت عدالت نے تمام صوبائی ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 203 کے تحت ماتحت عدلیہ کے رولز بنانا ہائی کورٹس کی ذمہ داری ہے رولز نہ بننے سے ریکارڈ ڈھونڈنے، رکھنے کے حوالے سے سائلین اور خود ماتحت عدلیہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ عدالت صوبائی ہائی کورٹس سے وضاحت طلب کرے۔ بعدازاں عدالت نے تمام صوبائی ہائی کورٹس کے رجسٹرار کونوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔