پا کستان کو پناہ گزینوں کے حوالہ سے سب سے بڑا ملک قرار دیدیا گیا

17 اپریل 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے بارے میں ہائی کمیشن ’’ یو این سی ایچ آر‘‘نے پاکستان کو دنیا بھر میں پناہ گزینوں کو پناہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک قرار دے دیا ہے۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پچھلے تین عشروں سے زائد عرصہ سے غیر مشروط طور پر بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن رضا کا رانہ واپسی بھی دنیا میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی واپسی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے علاوہ، عراق کے کرد ، میانمار اور متعدد افریقی ملکوں کے مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔