کیپٹن(ر) صفدر کی گیدڑ بھبکیوں سے جے آئی ٹی کی ساکھ متاثر نہیں ہو سکتی:جہانگیر ترین

17 اپریل 2018

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کی گیڈر بھبھکیوں سے جے آئی ٹی کی ساکھ متاثر نہیں ہو سکتی۔ (ن) لیگ سے نالاں افراد پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں۔ جنوبی پنجاب کے راہنما بھی بہت جلد شامل ہو جائیں گے ۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جب سپریم کورٹ سے میرے خلاف فیصلہ آیا تو بہت دکھ ہوا لیکن کوئی تنقید نہیں کی ۔ نواز شریف کی طرح عدلیہ پر تنقید کی نہ ہی کوئی مہم چلائی اور نہ ہی اپنی جماعت کے پیچھے چھپا بلکہ فیصلہ قبول کرتے ہوئے اس وقت سیکرٹری جنرل کی پوسٹ سے مستعفی ہو گیا ۔ پی ٹی آئی والے عدلیہ کی عزت کرتے ہیں اور ان کی عظمت کو سلام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر بنی تھی اور سپریم کورٹ کے حکم پر نمائندوں کو جے آئی ٹی میں رکھا گیا یہ کوئی کسی کی خود ساختہ یج آئی ٹی نہیں تھی پھر کیوں اس پر تنقید کی جا رہی ہے ۔ نواز شریف اور کیپٹن(ر) صفدر کی گیدڑ بھبھکیوں سے جے آئی ٹی کی ساکھ متاثر نہیں ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ سے بہت سے لوگ نالاں ہیں اور بہت جلد یہ نالاں افراد جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گے ہمارے منشور کے تحت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔ 70 سال میں جنوبی پنجاب وہیں کا وہیں جبکہ باقی سب کہاں چلے گئے ہیں ۔(ن) لیگ نے کبھی بھی جنوبی پنجاب کو ترقی نہیں دی۔