آئین پر فائر نہیں کر سکتے، اسے پھاڑ نے والے لوگوں کے خلاف ہیں :کیپٹن(ر) صفدر

17 اپریل 2018

اسلام آباد(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں ، تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں،آئین پر فائر نہیں کر سکتے۔ پیر کو احتساب عدالت باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ا نہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔تمام عدالتیں اور جج پاکستان کی امانت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان آئین بناتے اور عدالتیں ان کی تشریح کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم آئین پر فائر نہیں کر سکتے،آئین بنانے اور ان کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔ جو آئین کو پھاڑتے اور پھینکتے ہیں ان لوگوں کے خلاف ہیں ۔