کلبھوشن یادیو کیس، بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا جواب آج جمع کرائے گا

17 اپریل 2018

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس پر بھارت اپنا جواب منگل کو(آج) جمع کرائے گا، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاسوسی اور بم دھماکوں میں ملوث بھارتی جاسوس کمانڈر(ر) کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت عالمی عدالت انصاف میں اپنا جواب آج جمع کرائے گا، ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی ہدایات کے مطابق پاکستان کلبھوشن جادیو کیس میں اپنا جواب الجواب17 اپریل کو(آج) ہی جمع کرائے گا۔ گزشتہ برس پاکستان نے بھارت سے کمانڈرکلبھوشن جادیوکے ہینڈلرز اور سہولت کاروں تک رسائی مانگی تھی، پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن جادیو کے ساتھیوں تک رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیاتھا تاکہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیوکے معاونت کاروں سے دہشت گردی کے حوالے سے تفتیش کی جا سکے، کلبھوشن جادیو کے اعترافی بیان کی روشنی میں پاکستان نے مطلوب افراد کی ایک فہرست بھی گزشتہ برس بھارت کو فراہم کی تھی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے حوالے کی جانے والی مطلوب افرادکی فہرست میںبدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکے کئی افسران کے نام بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ بھارت اپنے گرفتار شدہ جاسوس وتخریب کار کلبھوشن جادیو کیس تحقیقات کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کرنے سے گریزاں ہے۔