جوڈیشل کمشن: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش
اسلام آباد(آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی جبکہ جوڈیشل کمشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تعلیمی اصلاحات پر سپریم کورٹ میں اجلاس ہوا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ ریاستی اداروں کی جانب سے تعلیم پر توجہ دیئے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ تعلیم پر پالیسی بنانا عدالت کا کام نہیں، تعلیم ہر شہی کا بنیادی حق ہے۔ عدلیہ کی ذمہ داری ہے حکومت کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا کہے۔ ملک میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔