بھار تی فوج میں شامل کشمیری نوجوان مجاہدین کی صفوں میں پہنچ گئے

17 اپریل 2018

اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارتی فوج نے چند کشمیری نوجوانوں کو لالچ اور ترغیبات دے کر فوج میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے حزب المجاہدین میں شمولیت شروع کر دی ہے۔ فوج کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر ایک سیکورٹی پوسٹ پر متعین ایک سپاہی ادریس میر نے فوج چھوڑ کر کشمیری مجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ادریس میر شوپیاں میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر متعین تھا۔ اور اب وہ حزب المجاہدین کا رکن بن کر فوج کے خلاف برسرپیکار ہے۔ کئی دوسرے کشمیری نوجوان بھی بھارتی فوج چھوڑ کر مجاہدین کی صفوں میں آ رہے ہیں۔