ناا ہلی کیس، خواجہ آصف نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں

17 اپریل 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کے حوالے سے خواجہ آصف کی طرف سے اضافی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں، یو اے ای کمپنی کا نمائندہ خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط پر پاکستان کی عدالت میں گواہی دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق خواجہ آصف کے ساتھ کنسلٹیشن معاہدہ کے تحت انہیں فل ٹائم کمپنی میں موجودگی ضروری نہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے کسی معاملہ پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران لے لی جاتی ہیں۔ خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے۔