عدالت عظمیٰ نے سی ڈی اے کوپارک میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے روک دیا

17 اپریل 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے ایف نائن پارک میںگرڈ سٹیشن کی تعمیرکے خلاف از خود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے سی ڈی اے کوپارک میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے روک دیاہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قرار دیا ہے کہ عوام کی سیر وتفریح کے لئے قائم پارک میں گرڈ سٹیشن نہیں بن سکتا ۔ دوران سماعت ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لوگ پارک میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے لئے جاتے ہیں،پارک میں گرڈ سٹیشن صحت کے لئے نقصان دہ ہے اس لئے تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،سی ڈی اے کہیں اور گرڈ سٹیشن تعمیر کرلے ۔