تمباکو نوشی، خرید و فروخت کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے پیمرا سے جواب مانگ لیا

17 اپریل 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو نوشی اور اس کی خرید و فروخت اشتہارات پر پابندی کیلئے درخواست پر پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری فیصل کی درخواست پر سماعت کی جس میں سگریٹ نوشی کے اشتہارات کی نشریات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ تمباکو نوشی مضر صحت اور کینسر کا باعث بنتا ہے۔ حکومت نے 2002 میں ایک آرڈیننس کے ذریعے تمباکو نوشی کو پبلک مقامات پر پینے پر پابندی عائد کر دی۔ درخواست گزار نے افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک اس آرڈیننس پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ الیکٹرانک میڈیا پر تمباکو نوشی کے اشتہارات نشر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس کو فروغ ملتا ہے۔