ہائیکورٹ وفاقی، پنجاب حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکے، عوامی تحریک کی درخواست
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے عجلت میں بجٹ پیش کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں 44روز باقی ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت جلد بازی میں نیا بجٹ پیش کرنا چاہتی ہیں اور الیکشن پر اثرانداز ہونا چاہتی ہیں۔ حکومتی مدت مکمل ہونے کی بنا پر آئین کے تحت موجودہ حکومتوں کو نیا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ عدالت وفاقی اور صوبائی حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔