اسمبلیوں میں اساتذہ، کسانوں، مزدوروں کی نمائندگی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

17 اپریل 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائی کورٹ نے اساتذہ، کسانوں اور مزدوروں سمیت دیگر طبقات کی اسمبلیوں میں نمایاں نمائندگی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف طبقات کو اسمبلیوں میں نمائندگی نہ ملنے سے ان میں احساسِ محرومی پیدا ہو رہا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔