برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے کلو اضافہ، ریٹ 239 سے بڑھ کر 251 ہو گیا

17 اپریل 2018

لاہور(کامرس رپورٹر) شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ایک ہی روز میں پرچون سطح پر 12روپے اضافے سے برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 239سے بڑھ کر 251روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ برائلر گوشت کی قیمت میں دو روز میں مجموعی طو رپر 19روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3روپے کمی ریکارڈ کی گئی جو 85روپے سے کم ہو کر 82روپے ہو گئے۔