مانگا منڈی: دوران ڈکیتی تاجر قتل‘ ڈاکو ہلاک‘ لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے

17 اپریل 2018

لاہور + مانگا منڈی سے(سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات وقیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوئوں نے تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میںجاوید کے گھر سے 3لاکھ 40ہزار روپے کی نقدی وزیورات، تھانہ مناواں کے علاقہ میں صدیق کے گھر سے 2لا کھ 70ہزار کی نقدی وزیورات، تھانہ رائیونڈ سٹی کے علا قہ میںکامران کے گھر سے 2لاکھ 40ہزار مالیت کی نقد ی و زیو رات، تھانہ شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میںفرخ کے گھر سے1لاکھ 80ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ ٹائون شپ کے علاقہ میں شوکت کے گھر سے 1لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی وزیورات، تھانہ شادباغ کے علاقہ میںبابر سے 95ہزار مالیت کی نقدی وزیورات لوٹ لئے غازی آباد میںاسلم،مزنگ میںمیںسرفراز کی گاڑیاں اورماڈل ٹائون میںطاہر، باٹاپور میںباقر، اکبری گیٹ میںارشد، شادباغ میںکاشف اورشالیمار میںصابر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ علاوہ ازیں مانگا منڈی سے نامہ نگار کے مطابق ہسپتال روڈ پر شام ہو تے ہی ڈکیتی کی واردات تین ڈاکوئوں نے تاجر کی دکان لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے تاجر پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا جبکہ تاجر نے اپنے پسٹل سے ڈاکو پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ حسن شیخ اپنی دکان واقع ہسپتال روڈ پر اکیلا موجود تھا کہ مغرب کے فوری بعد تین ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور دکان میں داخل ہو گئے اور حسن شیخ کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے حسن پر فائرنگ کر دی۔ حسن شیخ نے پسٹل سے ڈاکوئوں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہونے ہو گئے۔ مانگا منڈی پولیس اطلاع ملنے کے باجود روایتی طور پر دیر سے پہنچی ۔ بعد ازاں تاجر حسن شیخ کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے روئیے کے خلاف تاجروں کا شدید احتجاج۔ جبکہ ایس ایچ او مانگا مستنیر کی صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی اور کوریج کیلئے تھانے کے اندر جانے سے روک دیا۔ جس پر صحافیوں نے ایس ایچ او کے اس رویہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے ڈاکو کی نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔