بھارتی مظالم کیخلاف معروف جاپانی ماڈل کا کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی

17 اپریل 2018

لاہور (نوائے وقت نیوز) کشمیریوں پر مظالم کے خلاف جاپانی بھی سامنے آ گئے ہیں، جاپان کی معروف ماڈل نے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور معصوم بچیوں سے زیادتی اور ان کے قتل کے واقعات پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آوازیں بلند ہورہی ہیں وہیں جاپان میں بھی نہ صرف عام جاپانی شہری بلکہ فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کشمیری بھائیوں کے لئے آواز بلند کررہے ہیں۔