بلدیہ عظمیٰ لاہور نے نیو مسلم ٹائون روڈ کو کرنل امجد حسین سید سے منسوب کردیا

17 اپریل 2018

لاہور(پ ر) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے نیو مسلم ٹائون میں تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما و گولڈ میڈلسٹ کرنل امجد حسین سید کے نام سے سڑک منسوب کردی۔ مرحوم کرنل امجد حسین سید جنرل منیجر نوائے وقت گروپ مجاہد حسین سید، اٹارنی بار ایٹ لاء سپریم کورٹ واشنگٹن ڈی سی یو ایس اے سید مواحد حسین شاہ‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک ٹو واشنگٹن ڈی سی یو ایس اے تحسین سید کے والد‘ بانی نوائے وقت مرحوم حمید نظامی اور معمار نوائے وقت مجید نظامی مرحوم کے دیرینہ دوست تھے۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور نے تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما و گولڈ میڈلسٹ کرنل امجد حسین سید کی ملکی خدمات اور تحریک پاکستان میں سرگرم کردار کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیو مسلم ٹائون کی سڑک کو ان کے نام سے منسوب کردیا۔ اہلیان نیو مسلم ٹائون نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...