لاہور : بیوی کی نازیبا ویڈیواپ لوڈ کرنے والا پنجاب پولیس کا ایس پی اشتہاری قرار

17 اپریل 2018

لاہور (صباح نیوز+ خصوصی رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اپنی بیوی کی نازیبا ویڈواور تصاویر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرنے والے پنجاب پولیس کے ایس پی جنید ارشد کو انتہائی مطلوب اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ جنید ارشد کی اہلیہ نے اسکے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ ملزم اسکی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کررہا ہے۔ ایف آئی اے نے نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرنے کیخلاف ایس پی جنید ارشد پر مقدمہ قائم کیا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب پولیس کے معطل ایس پی جنید ارشد کو انتہائی مطلوب اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کر لیا اور اس کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔جنید ارشد کی بیوی نے اسے دوسری شادی کی اجازت نہیں دی تھی جس پر اس نے بیوی کو بدکردار ثابت کرنے کیلئے اپنے دوست کی مدد سے جعلی فیس بک اکائونٹ بنایا، اس فیس بک اکائونٹ کے ذریعے وہ بیوی کی نازیبا تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرتا اور اسے بیوی کے گھر والوں کو بھجواتا تھا۔جنید ارشد کی بیگم نے اپنے خلاف ہونیوالی اس قبیح حرکت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی۔ایف آئی اے کو دوران تفتیش معلوم ہوا کہ اس سارے کھیل کا اصل محرک کوئی اور نہیں بلکہ جنید ارشد ہی ہے، ایف آئی اے نے ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر جنید ارشد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ عدالت سے ان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم عدالت سے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔جنید ارشد جعلی فیس بک اکائونٹس کے ذریعے بیوی کو بدکردار ثابت کرنے کیلئے انکے اہل خانہ کو نازیبا وڈیو بھیجتا تھا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...