ضمانت خارج ہونے کے بعد ہائیکورٹ کے احاطے میں ملزموں‘ وکلا کی ’’جنگ‘‘ لاتیں‘ گھونسے چلتے رہے

17 اپریل 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ضمانت خارج ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلا اور ملزم آپس میں الجھ پڑے‘ گھونسوں‘ مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تاہم وکلا کا پلہ بھاری رہا۔ سائلین تماشا دیکھتے رہے۔ جسٹس طارق عباسی نے اکرم‘ اشرف وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی‘ لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں نامزد مفرور عدالت سے ضمانت منسوخ ہوئی تو کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی ملزم اور وکلا آپس میں الجھ پڑے۔ وکلا نے ملزموں کی خوب دھلائی کی۔ جھگڑے سے عدالتی احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سائلین خود کو بچانے کے لئے دوڑتے رہے‘ عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے لڑائی جھگڑا میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرلیا۔