ٹر مپ خواتین کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے، اخلاقی طور پر صدارت کے لئے اہل نہیں: سابق سربراہ ایف بی آئی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جو اخلاقی طور پر امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں اور وہ خواتین کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں۔ گزشتہ سال صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اپنے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد پہلی بار اے بی سی نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے جیمز کومی نے کہا کہ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے ہاں سچائی کی کچھ زیادہ قدر و قیمت نہیں۔مجھے یقین نہیں ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر نااہل ہیں یا وہ نسیان کے مرض کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔میرے خیال سے وہ طبی طور پر صدر کے عہدے کے نااہل نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ہمارے صدر کو قابل احترام ہونا چاہیے اور ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں۔ اس میں سب سے اہم سچائی ہے۔ اور یہ صدر اس پر پورا نہیں اترتا۔اس انٹرویو کے فوراً بعد صدر ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا ۔جس میں انہوں نے جیمز کومی پر بہت جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔