فواد عالم کو نظرانداز کرکے امام الحق کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟: قائمہ کمیٹی برہم
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب اسکواڈ سے تجربہ کار بلے باز فواد عالم کے اخراج کا معاملہ ایوانوں تک جا پہنچا ہے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے فواد عالم کو نظر انداز کرکے انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کرنے اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی مفصل آڈٹ رپورٹس پیش نہ ہونیپر سوالات اٹھا دیے ہیں۔نجم سیٹھی نے قائمہ کمیٹی کو جلد پی ایس ایل کا آڈٹ کرانے کی یقین دہانی کروا تے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیم سلیکشن کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتے ، پی ایس ایل کے حوالے سے ضرور احتساب ہونا چاہیے،پی ایس ایل سے 5ملین ڈالرز سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔امید ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ پر اکتوبر تک فیصلہ ہوجائے گا ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس عبد القہار خان وادان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ کے آڈٹ کرانے کے معاملات کا جائزہ لیا گیاجبکہ پی سی بی کی درخواست پر اجلاس کو ان کیمرا رکھا گیا ، اجلاس میں چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اور پی سی بی حکام نے پی ایس ایل کے آڈٹ کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا تاہم کمیٹی ارکان نے طلب کی گئی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ جو دستاویز مانگی گئیںوہ کرکٹ بورڈ نے فراہم نہیں کی گئی اورجو دستاویز دی گئی وہ اس قابل نہیں کہ پڑھی جائیں، اتنی بڑی آرگنائزیشن ہے لیکن صرف دو صفحات پیش کئے گئے,جس پر نجم سیٹھی نے کہاکہ تاخیر کی وجہ پی سی بی کے فنانشل حکام کو قرار دیتے ہوئے کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ پی ایس ایل کا آڈٹ جلد کروا لیا جائے گا ،،جس پر کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل میں فرنچائز کیساتھ معاہدوں اور گیٹ منی کی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ، اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے راولپنڈی,ملتان سمیت دیگر سینٹرز پر بھی پی ایس ایل کے میچز منعقد کرنے کی تجویز دی۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف مقدمہ پر آئی سی سی کی سماعت ضرور ہوں گی۔بھارت کیخلاف دائر مقدمہ پر بات کرنے کی اجازت نہیں، بھارت کیخلاف مقدمہ پر امید ہے اکتوبر تک فیصلہ ہوجائیگا، فواد عالم سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر سلیکشن کمیٹی اور کوچز بہتر بتا سکتے ہیں،پی ایس ایل کے تمام کنٹریکٹس ختم ہو گئے،کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے نئے کنڑیکٹ تیار کرے گا۔پی ایس ایل میں راولپنڈی کو شامل کرنے کیلئے بریفنگ لے لی ہے جبکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز بھی دیں گے۔