کیون پیٹرسن کا ٹی ٹوئنٹی لیگز میں امپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانے کا مطالبہ

17 اپریل 2018

نئی دہلی(آئی این پی)سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں امپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔پیٹرسن ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔کیوین پیٹرسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کھلاڑی جب کوئی برا فیصلہ لیتے ہیں بری حرکت کرتے ہیں تو انہیں بہت سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن لگتا ہے کہ امپائرز کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا۔ بگ بیش لیگ، پاکستان سپر لیگ اور اب انڈین پریمیر لیگ میں ہونے والی امپائرنگ کا معیار انتہائی خراب ہے! اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے! یہ لوگ کیرئیرز تباہ کر سکتے ہیں!۔