فٹبال فیڈریشن کا الیکشن سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کروائیں گے، چیف جسٹس

17 اپریل 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) فٹبال فیڈریشن الیکشن کیس ،سپریم کورٹ نے فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کو آج منگل کو طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ فیڈریشن الیکشن سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار خواجہ دواد کروائیں گے،، ہمیں پاکستان کی عزت کو دیکھنا ہے ، اربوں روپے فیڈریشن کے پاس ہے سب چکر پسوں کا ہے ، کل ہوسکتا ہے مخدوم فیصل حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے معطل کردیں۔بروز پیرچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فٹ بال فیڈریشن الیکشن کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں فیڈریشن کے ووٹرز کی فہرست دیں،فہرستیں اس لئے مانگ رہے تاکہ کل کواعتراض نہ ہو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ووٹرزفہرستیں دونوں جانب کے فریقین دستخط کرکے دیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ فیڈریشن کے الیکشن کدھر ہوں گے۔فٹبال فیڈریشن کے وکیل نے بتایا کہ فیڈریشن کے الیکشن اسلام آباد میں ہوں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ فیڈریشن الیکشن سپریم کورٹ ایڈیشنل رجسٹرار خواجہ دواد کروائیں گے،الیکشن کب کرواناہے تاریخ دے دیں۔وقفے کے بعد عدالت نے فیصل صالح حیات کو کل صبح نو بجے طلب کرلیا،چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں مداخلت کرنی ہے،ہم نے کام کرنا ہے تاریخیں نہیں ڈالنی ، چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں ہمیں پاکستان کی عزت کو دیکھنا ہے ، اربوں روپے فیڈریشن کے پاس ہے سب چکر پیسوں کا ہے ، کل ہوسکتا ہے مخدوم فیصل حیات کو فٹبال فیڈریشن کی صدارت سے معطل کردیں ،ا?ْپسی لڑائی کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل ہوتے ہوتے رہی۔سماعت کیدوران چیف جسٹس نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر حملے سے متعلق ریمارکس دیتیہوئے کہا کہ یہاں سپریم کورٹ بار کے صدر بھی موجود ہیں ،،بار نے جس یکجہتی کااظہار کیااس پر شکر گزار ہیں ،،مجھے اپنی بار پر فخر ہے ،،میرے کہنے پر بار نے ہڑتال واپس لی۔