پنجاب حکومت نے وعدے وفانہیں کئے کالج اساتذہ کل احتجاج کرینگے

17 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کل مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کرے گی اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے صدر حافظ خالق نے کہا ہے کہ حکومت نے کالج اساتذہ سے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے زبانی جمع خرچ کیا گیا جس کی وجہ سے کالج اساتذہ ترقی کے راہ دیکھ رہے ہیں کل 18اپریل کو لاہور میں سیکرٹریٹ سامنے احتجاج کیا جائے جس میں صوبے بھر سے کالج اساتذہ شرکت کریں گے۔