بھارتی ریسلر سمیت ملک نے کینیڈین حریف جاروس کو کاٹنے کا ا عتراف کرلیا

17 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ(آئی این پی) بھارتی ریسلر سمیت ملک نے مینز125کے جی میں گولڈ میڈل جیتا لیکن اسی کے ساتھ انھوں نے کینیڈا کے کورے جاروس کو کاٹنے کا بھی اعتراف کرلیا۔ملک نے کہا کہ یہ ذائقہ تندوری چکن جیسا نہیں تھا، اس سے قبل کینیڈین ریسلر نے سمیت پر راونڈ روبن مقابلے کے دوران کاٹنے کا الزام لگایا تھا، جس پر بھارتی ریسلر نے تردید کرنے کی بجائے کہا تھا کہ مجھ سے یہ حرکت غصے میں ہوگئی، اس میں انتہائی معذرت خواہ ہوں۔دوسری جانب دفاعی چیمپئن جاروس کو اس بار سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ۔، حیران کن طور پر 8 برس قبل دہلی کامن ویلتھ گیمز 2010 میں جاروس نے بھی اسی نوعیت کی حرکت کی تھی۔