خسرہ میں مبتلا 2بچے نشترداخل

17 اپریل 2018

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشترہسپتال میں خسرہ کے مرض میں مبتلا دو بچے داخل کرائے گئے ہیں۔ان میں ہارون آباد بہاولنگر کے رہائشی سعید احمد کا 9ماہ کا بیٹا عبدالرشید اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عالم خان کا ایک سالہ بیٹا ہنزلہ شامل ہیں۔دونوں بچوں کو امراض اطفال وارڈ میں آئیسولیشن فراہم کردی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ۔