سید وجاہت حسین گیلانی علیل نشترداخل صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب

17 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی سید وجاہت حسین گیلانی علیل ہو گئے جن کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مخدوم سید ابوالحسن گیلانی خلیفہ محمد یٰسین شاہ‘ خلیفہ غلام حسین سمیت عزیز و اقرباء نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے سید وجاہت حسین گیلانی کی صحت یابی کے لئے دعا کرائی۔ سید وجاہت حسین گیلانی اس وقت نشتر ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔