صفائی نصف ایمان ‘ ہم اپنے گلی محلے کو صاف کر کے خوبصورت بنا سکتے ہیں: چوہدری ذوالفقار

17 اپریل 2018

ملتان (لیڈی رپورٹر) مال ویو ہوم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ہم اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا کر کے اس کو دیدہ زیب اور خوبصورت بنا سکتے ہیں مال ویو ہوم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مال ویو ہوم کے زیراہتمام تمام سڑکیں نئی بنائی جا چکی ہیں اسکے علاوہ خوبصورتی کے لئے تمام گلیوں اور روڈ پر پودے لگائے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال ویو ہوم ویلفیئر سوسائٹی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب سے سرپرست اعلیٰ خواجہ جلال الدین رومی سلیم ناصر احسن باقر نے خطاب کیا اس موقع پر ممبران کی متفقہ رائے سے عبدالرحمن قریشی کو مال ویو ہوم ویلفیئر سوسائٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔