پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے

17 اپریل 2018

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میںپہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ کے پہلے روز12 میچز کا فیصلہ ہو گیاجس کے اختتام پرکراچی کرارے، اسلام آباد کمانڈر، لاہور استاد اور راول جگنی کی ٹیموں نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دونوں سیمی فائنل آج صبح دس بجے کھیلے جائیں گے۔ جیتنے والی دو ٹیمیںشام چار بجے فائنل کھیلیں گی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہوں گے اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ میچزمیں اسلام آباد کمانڈرز نے ملتان صوفیان کو3-0سے،کراچی کرارے نے فیصل آباد شیردل کو 3-1سے،راول جگنی نے پشاور دلاور کو3-1 سے ،اسلام آباد کمانڈرز نے ملتان صوفیان کو 3-0سے،لاہور استاد نے کوئٹہ ڈیفینڈرز کو3-0سے، اسلام آبادکمانڈرز نے پشاور دلاور کو3-0سے، پشاور دلاور نے ملتان صوفیان کو3-0سے شکست دی۔