ایل سی ڈی سنٹر مالکان کا تاجر پر تشدد دھمکیاں، سی پی او نوٹس لیں،محمد اعجاز

17 اپریل 2018

ملتان(کرائم رپورٹر)ابدالی روڈ پر واقع دواخانہ کے مالک محمد اعجاز نے دیگردکانداروں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوک فوارہ کے قریب واقع ایل سی ڈی سنٹر کے مالکان نے اسے تشدد کرکے زخمی کردیا اور دھمکیاں دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد نے تمام دکانداروں کو پریشان کررکھا ہے جس کے باعث آئے روز مختلف واقعات پیش آرہے ہیں۔انہوں نے آرپی او ،سی پی او ملتان سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔